کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری تعلیم بلوچستان صالح محمد ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ سروے کے مطابق صوبے میں 31لاکھ بچے اسکولوں سے باہر جبکہ 23لاکھ بچے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں آوٹ آف اسکول بچوں کو اسکولوں میں لانے کیلئے سماجی تنظیم جس کے تعاون سے منصوبہ شروع کررہے ہیں 1800سے زائد غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرفی کیلئے شوکاز نوٹسز دے دئیے ہیں،یکم جولائی سے صوبے کے اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کیلئے بائی میٹرک سسٹم نصب کررہے ہیں۔ سیکرٹری تعلیم صالح محمد ناصر نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق بلوچستان میں 31لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور تعلیم سے محروم ہیں اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں لانے کیلئے سماجی تنظیم جس کے تعاون سے منصوبہ شروع کررہے ہیں جس کے نتائج جلد سامنے آنے لگیں گے سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ صوبے میں عادی غیر حاضر 22سو اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کیلئے شوکاز نوٹسز دے دئیے تھے ان میں سے 323 اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کیا جاچکا ہے جبکہ باقی18سو اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جاری رہی ہیصالح محمد ناصر نے مزید بتایا کہ یکم جولائی سے صوبے کے اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نصب کررہے ہیں،جس پر بیس کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے اس سسٹم کی تنصیب کے بعد اساتذہ کی حاضری سول سیکرٹریٹ میں قائم کنڑول روم سے مانیٹر کیا جائے گا۔
بلوچستان میں 31لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور تعلیم سے محروم ہیں،سیکرٹری تعلیم

ٹیگز:
سیکرٹری تعلیم
