اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ کی دور افتادہ تحصیل کنراج کے پہاڑی علاقے سے لاپتہ ہونے والے شخص کی نعش درگاہ شاہ نورانی کے علاقے کوہن ضلع خضدار سے مل گئی،جو چند دن پہلے شکار کے لیئے نکلا تھا اور لاپتہ ہوگیا تھا۔اس کے لاپتہ ہونے کی نیوز پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ نے نوٹس لیا تھا،ریسکیو زرائع کے مطابق کنراج کے پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہونے والے شخص رسول بخش جاموٹ کی نعش درگاہ شاہ نورانی کے علاقے کوہن سے مل گئی ہے،جو چند دن پہلے کنراج سے پہاڑی سلسلے پب میں شکار کے لیئے نکلا تھا اور لاپتہ ہوگیا تھا۔متوفی کی تلاش میں دشوار گزار پہاڑوں سے گر کر دو افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔
کنراج کے پہاری علاقے سے ایک شخص کی نعش برآمد

ٹیگز:
نعش برآمد
