کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستانی شہریوں کو انسانی ہمدردری کی بنیاد پر ایرانی جیلوں سے رہا کرکے واپس پاکستان بھیج دیا گیا ایران سے 28 پاکستانی قیدی رہائی پاکر براستہ تفتان اور کوئٹہ پہنچ گئے پاکستان میں ایرانی سفارت خانے نے مختصر بیان میں بتایا کہ ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان میں اتفاق ہونے کے بعد 28 پاکستانی قیدوں کو چھوڑ دیا اور ان کی سزائیں معطل کر کے اسلامی وقار اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر برادر ملک پاکستان واپس بھیج دیا یو این اے کے مطابق ان کی رہائی سے قبل ایرانی جیلوں میں 160 پاکستانی قیدی تھے جبکہ 60 ایرانی قیدی پاکستانی حکام کی تحویل میں تھے ایرانی حکومت نے گزشتہ ماہ صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کے موقع پر تجویز پیش کی تھی کہ دونوں ممالک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی جیلوں میں قید ایک دوسرے کے شہریوں کو رہا کریں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایران کے نائب وزیر انصاف برائے انسانی حقوق اور بین الاقوامی امور ڈاکٹر عسکر گلیلان کے ساتھ بات چیت میں اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس پر وزارت داخلہ کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا۔
ایران نے 28 پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف کرکے رہا کردیا

ٹیگز:
ایران
