کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائیکورٹ میں گوادر میں باڑلگانے سے متعلق آئینی درخواست دائر کی گئی ، درخواست بی این پی کےمرکزی صدر ساجد ترین کی جانب سے دائر کی گئی۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں گوادر میں باڑلگانے سے متعلق آئینی درخواست میں حکومت بلوچستان،چیف سیکرٹری،اے سی اورڈی سیز کوفریق بنایا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ گوادر میں تقریبا ڈیڈھ لاکھ ایکڑ اراضی پر باڑ لگایا جا رہا ہے، باڑ لگانے سے وہاں کے رہائشوں کی احساس محرومی میں اضافہ ہوگا۔ گوادر میں جاری باڑ لگانے کے کام کو فوری روکا جائے۔

