گھوٹکی(ڈیلی گرین گوادر) مسلح ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکارجاں بحق ہو گیا۔ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغواء کر کے لے گئے۔پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کی پولیس چوکی نمبر 5 کونشانہ بنایا۔گھوٹکی، پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار جاں بحق چوکی پر حملے کے بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔واقعے کے بعد مزید نفری طلب کر لی گئی ہے،مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
گھوٹکی، پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار اغواء،1 جاں بحق،1 ڈاکو ہلاک

ٹیگز:
گھوٹکی
