کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 12سے 14اپریل تک بارش کا امکان۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 12اپریل کو بلوچستان میں داخل ہو گئے جس کے رہتے ہوئے کوئٹہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت،چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، لسبیلہ، قلات، خضدار، چاغی، پنجگور، گوادر اور کیچ میں آندھی، جھگڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز و موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 12سے 14اپریل تک بارش کا امکان

ٹیگز:
بارش
