کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلوچستان نے چیف سیکرٹری بلو چستان کی سربراہی میں ریفارم سیل قائم کر دیا۔ چیف سیکر ٹری بلو چستان شکیل قادر خان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے وزیر اعلیٰ بلو چستان کی ہدایت پرریفارم سیل قائم کر دیاہے جس کی سربراہی چیف سیکر ٹری بلو چستان شکیل قادر خان کریں گے جبکہ محفوظ علی خان، غلام علی بلوچ، صبور کاکڑ، خالق نظر کیانی، ایاز مندو خیل، محمد علی کاکڑ، رفیع اللہ کاکڑ اور نور الحق بلوچ سیل کے ممبران ہونگے۔ریفارم سیل وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے وقتاً فوقتاً تفویض کردہ کام سرانجام دے گا،سیل ٹاسک کاموں کا تجزیہ کرے گا اور 30 دنوں کے اندر چیف سیکرٹری کو اپنی سفارشات پیش کرے گا، سیل کسی قانونی، مالی یا کسی دوسری رکاوٹ کو حل کرنے کے لئے بھی کام کرے گا۔اعلامیہ کے مطابق اصلاحاتی پروگرام میں سیل ہفتے میں کم از کم ایک بار اپنی میٹنگیں بلائے گا اور تفویض کردہ کاموں پر اپنی پیش رفت پیش کرے گاسیل کو تفویض کردہ کاموں کی پیشرفت کا اندازہ لگانے اور اس کی اطلاع دینے کے لئے قابل مقداری اقدامات تجویز کرے گاریفارمز سیل کی سفارشات کو قواعد،پالیسیوں،ریگولیشنز میں شامل کیا جائے گا سیل اپنی مرضی سے پالیسی سفارشات بھی پیش کر سکتا ہے۔
حکومت بلوچستان نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ریفارم سیل قائم کردیا

ٹیگز:
حکومت بلوچستان
