برلن(ڈیلی گرین گوادر) جرمنی کے مشرقی شہر لیپزگ کے قریب موٹروے پر انٹرسٹی فلیکزی بس خوف ناک حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔جرمنی کے مقامی میڈیا نے بتایا کہ دارالحکومت برلن کو میونخ سے ملانے والی مصروف موٹروے اے 9 کے آخری کونے پر فلیکزی بس کے حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ریاست سیکسونی کی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ اے9 موٹروے پر بدترین حادثے میں کئی افراد شدید زخمی ہوگئے اور متعدد ہلاک ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ میونخ کی طرف جانے والی سڑک بند تھی جبکہ حادثے کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمبولینس اور ہیلی کاپٹرز جائے وقوع پر موجود ہیں۔
جرمنی میں موٹروے پر بس کے خوفناک حادثے میں 5 افراد ہلاک

ٹیگز:
جرمنی
