پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور میں تعلیمی سال کو آج 27 واں دن مکمل ہوگیا مگر کتابوں کی عدم دستیا بی برقرار ہے ٹیچر اور طلباء سرگرداں تدریسی سلسلہ شدید متاثر تفصیلات کے مطابق پنجگور میں حسب روایت سکولوں میں درسی کتابوں کا شارٹیج برقرار ہے تعلیمی سال کے 27 ویں روز بھی کتابوں کی فراہمی کا سلسلہ مکمل نہ ہوسکا اور مختلف کلاسوں کی کتابیں تاحال نامکمل ہیں جن میں ساتھویں جماعت کی تاریخ، ڈرائنگ جماعت کی اردو اسلامیات تاریخ ڈرائنگ، نہم کی انگلش بیالوجی فزکس کیمسٹری اور کلاسوں د ہم کی کیمسٹری، فزکس، انگلش اور جماعت دوئم کا میتھ بھی مسنگ ہے اور فرسٹ اور سیکنڈ ائیر کی ایک بھی کتاب تاحال میسر نہیں ہے پنجگور میں کتب کی ان کمپلیٹ فراہمی سے تدریسی سلسلہ شدید متاثر ہے بچے سکولوں میں صرف ٹائم پاس کررہے ہیں والدین نے سرکاری سکولوں میں کتب کی عدم دستیابی کو ایک تعلیم دشمن اقدام قرار دے کر اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی انکا کہنا ہے کہ ایک طرف محکمہ ایجوکیشن ہر بچہ سکول میں کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے تو دوسری طرف سکولوں میں جانے والے بچوں کو درسی کتب تک میسر نہیں پھر کیسے وہ پڑھ لکھ کر ایک اچھے مستقبل کی طرف قدم رکھ سکیں گے۔
پنجگور میں تعلیمی سال کو آج 27 واں دن مکمل، کتابوں کی عدم دستیابی برقرار

ٹیگز:
کتابوں
