کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں گیس سلنڈر کا دھماکہ 2 بچے اور1 خاتون جاں بحق جبکہ 2افرادجھلس کر زخمی ہو گئے۔ پو یس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے ائیرپورٹ روڈ چورنگی اچکزئی کالونی میں واقع ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دو بچے اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ2افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کارروائی جا ری ہے۔
کوئٹہ،گیس سلنڈر کا دھماکہ،خاتون سمیت 2 بچے جاں بحق

ٹیگز:
کوئٹہ
