اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، جس کا حتمی اعلان کچھ دیر بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت مرکزی اجلاس پشاور میں جاری ہے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی شروع ہوگئے ہیں۔
لاہور کی زونل کمیٹی کو چاند نظر آنے کا نہ صرف شہادت موصول ہوئی بلکہ اجلاس میں شریک اراکین نے اس کا مشاہدہ بھی کیا۔رمضان المبارک کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات، سپارکو سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں چاند نظر آنے کا آخری مقام خانپور اور وقت 7:39 ہے، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے تک پہنچ گئی، ماہرین لاپور۔مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند کو انسانی آنکھ سے دیکھا جاسکے گا۔
قبل ازیں مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام اہل پاکستان سے اپیل ہے کہ ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام فرمائیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے ملک کو اس دفعہ بھی ایک ہی دن روزہ عطاء فرمائے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے گیارہ مارچ کو ماہ صیام کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔

