پشین(ڈیلی گرین گوادر) پشین میں آسمانی بجلی گر نے سے باپ بیٹا جاں بحق جبکہ کئی مال مویشی ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو پشین کے علا قے شادیزئی سیدان میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے جنکا تعلق افغانستان سے ہے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ آسمانی بجلی گر نے سے کئی مال مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
پشین،آسمانی بجلی گر نے سے باپ بیٹا جاں بحق،کئی مال مویشی ہلاک

ٹیگز:
آسمانی بجلی
