پشاور(ڈیلی گرین گوادر)شمالی وزیرستان میں پولیس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکارجاں بحق،2 زخمی ہوگئے۔
پولیس گاڑی کو حادثہ میرعلی میران شاہ روڈ پر پیش آیا۔پولیس نے 2 اہلکاروں کے جاں بحق اور 2 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ٹریفک حادثے میں زخمی اہلکار میران شاہ اسپتال منتقل کردیے گئے۔

