کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حسا س ادارے کے 2اہلکار شہید ہو گئے۔سیکورٹی فورسزذرائع کے مطابق اتوار کو چمن میں سر حد پر تصدق گیٹ پر ڈیو ٹی ختم کر نے کے بعد دو اہلکار جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نائیک ہاشم اور سپا ہی ناصر شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھاکہ راستے میں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے شہید ہو گئے، سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی، مزید کارروائی جا ری ہے۔
چمن، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2اہلکار شہید

ٹیگز:
فائرنگ
