کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ صوبے میں تین سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، اختر مینگل صاحب قومی اور صوبائی دونوں نشستیں جیت گئے ہیں۔
آج نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگومیں بلوچستان میں جاری مظاہروں کے حوالے سے جان اچکزئی نے کہا کہ ماضی میں بھی ہارنے والے احتجاج کرتے رہے ہیں، احتجاج ریکارڈ کروانا سب کا حق ہے، تاہم، سیکیورٹی کے حوالے سے ہم ہائی الرٹ پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پارٹیوں کے اتحاد پرکچھ نہیں کہہ سکتا، ماضی میں بھی بلوچستان میں مخلوط حکومت رہی ہے۔

