کیچ+خاران+تربت (ڈیلی گرین گوادر)کیچ،خاران،تربت میں انتخابی عمل کے دوران دستی بم و راکٹ حملےتفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خاران اور کیچ میں نامعلوم افراد نے حملہ کرکے دو لیویز اہلکاروں جاں بحق جبکہ دو کو زخمی کردیا ہے۔ جبکہ کیچ میں نامعلوم افراد نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول کر بیلٹ پیپر اور دیگر سامان جلا دیئے۔تفصیلات کے مطابق خاران کے علاقے لجے میں نامعلوم افراد نے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کرکے دو لیویز اہلکار کو جاں بحق جبکہ دو کو زخمی کردیا ہے۔
دھماکوں کے باعث کشیدہ حالات کے بعد کئی علاقوں میں گھنٹوں گزرنے کے بعد انتخابی عمل شروع نہیں ہوسکے، کئی علاقوں میں گھنٹوں گزرنے کے بعد انتخابی عملہ بھی پہنچ نہ سکا ہے۔اسی طرح کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ اور نیٹ ورک بھی جزوی طور پر معطل ہوگئے۔
دوسری جانب تربت کے علاقے پٹھان کھور میں قائم پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم سمیت سے دو راکٹ فائر کئے گئے۔ تاہم نقصانات کے حوالے سے تفصیلات تاہم سامنے نہیں آسکے۔

