خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار کے علاقے میں سیاسی جماعتوں کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو خضدار کے علاقے زہری میں بازار میں نامعلوم مسلح افراد اتحادی جماعتوں جمعیت علماء اسلام اور بی این پی کے انتخابی دفتر پر ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے تاہم حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر نے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
زہری، جمعیت علماءاسلام اور بی این پی کے انتخابی دفتر پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ

ٹیگز:
ہینڈ گرنیڈ سے حملہ
