کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ بلوچستان پولیس نے ایک شخص کے جاں بحق ہونے اور دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔پولیس نے بتایا کہ تصادم صوبائی دارالحکومت کے علاقے سریاب میں ہوا۔پولیس نے کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ،2 گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

ٹیگز:
تصادم
