لاہور (ڈیلی گرین گوادر)اسلامی نظام کے نفاذ سے انسان اسانوں کی غلامی سے نجات پائیں گے۔ اسلام نظام قانون، معیشت، معاشرت اور عبادت کا مجموعہ ہے۔ابتدائے آدم علیہ سے تمام انبیاء نے قرآن کے نظام کے نفاذ کے لیے جدو جہد کی اور سیاست اسی کا نام ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ریاست مدینہ قائم کر کے ہمارے لیے امن و سلامتی پر مبنی ایک ماڈل اسلامی ریاست پیش کی۔ یہ بات سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان نے شعبہ تعلقات عامہ کے زیر انتظام دور حاضر کے درپیش ‘چیلنجز اور ہم’ کے عنوان سے رکھے گئے خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ ہمارے تمام تر مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔ جب عورت خوشحال ہوگی تو معاشرہ پُرسکون رہے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کے قیام کا جو وعدہ جماعت اسلامی نے کیا ہے وہ وقت کی ضرورت ہے ۔ جماعت اسلامی کے پاس ہر شعبے میں کام کرنے کے لیے باصلاحیت، ذہین اور امانت دار افراد موجود ہیں جو بدحال معاشرے کو درست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے، ہمارے ملک میں نوے سے زائد اقسام کی معدنیات اور بڑی بندرگاہ ہمارے پاس ہے ۔ سب سے بڑی بات کی ہمارے ملک کی ستر فیصد آبادی قابل نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ لیکن کرپشن، بےروزگاری اور لاقانونیت کی وجہ سے یہ نوجوان ملک چھوڑ رہے ہیں ۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا مستقبل محفوظ ہو تو ہمیں پاکستان میں لا الہ الاللہ کا نظام نافذ کرنا ہوگا ۔انہوں نے خواتین سے مطالبہ کیا کہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور باصلاحیت اہل قیادت کو ووٹ دیں ۔ نائب ناظمہ شمالی پنجاب نزہت بھٹی نے کہا کہ اس وقت خواتین کے لئے مہنگائ، بےروزگاری، بد امنی جیسے چیلنجز موجود ہیں جس نے خواتین کو فرسٹریشن میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔ اس وقت ملک کے محروم طبقات کی امید جماعت اسلامی ہے جو پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال سکتی ہے۔ کنونشن میں مختلف طبقہ ہاۓ فکر سے خواتین نے شرکت کی۔
ہمارے تمام تر مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق

ٹیگز:
ڈاکٹر حمیرا طارق
