کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) یوتھ موبلائزیشن موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 39سے امیدوار بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ 8فروری کو عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہوکر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ماضی میں میرٹ کی پامالی اور نوکریوں کی فروخت کے باعث نوجوانوں میں مایوسی پائی جاتی ہے جس کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے کلی عمر میں سراج الدین کاکڑ، ائیر پورٹ روڈ سے ملک علی کاکڑ بارکزئی، کلی شیخ ماندہ سے پروفیسر بہادر کاکڑ، نواں کلی سے ڈاکٹر عمر یوسفہئی، کلی الماس سے سید کفایت اللہ، جمعہ خان کی رہائش گاہوں پر منعقدہ کارنر میٹنگ اور حمایتی پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر علاقے کے معززین اور معتبرین نے یوتھ موبلائزیشن موومنٹ پاکستان کے امیدوار حلقہ پی بی 39بخت محمد کاکڑ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ یوتھ موبلائزیشن موومنٹ کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں تنظیم کا مقصد عوام کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس ے ذریعے عوام اپنے مسائل حل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ یوتھ موبلائزیش نے اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کردیا ہے جس میں نوجوانوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کی فراہمی، صحت و پینے کے صاف پانی کی فراہمی،انفرسٹرکچر کی بہتری اوردیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج نواں کلی،ہنہ اوڑک،سرہ غوڑگئی،کلی لماس اوردیگر علاقے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں علاقے سے کامیاب ہونے والے نمائندوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی بلکہ اربوں روپے کے فنڈز اپنے بینک بیلنس بڑھانے کیلئے استعمال کئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام 8فروری کو یوتھ موبلائزیشن موومنٹ کے امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں انشاء اللہ انہیں مایوس نہیں کریں گے۔
عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہوکر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے، بخت محمد کاکڑ

ٹیگز:
بخت محمد کاکڑ
