دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) ضلع چاغی کو 35 سالوں سے پسماندہ رکھا گیا ہے آج مجھے خوشی ہوئی چاغی عوام ووٹ مانگنے والوں سے انکی کارکردگی پر سوال کررہے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 32 کے امیدوار میر اعجاز خان سنجرانی نے دالبندین مختلف گرینڈ شمولیتی پروگراموں کے تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا چاغی کے لوگ اب باشعور ہوچکے ہیں ہم نے سیاست میں اس لیئے آنے کا فیصلہ کیا تاکہ ہم اپنے لوگوں کی خدمت کرسکیں جب بھی میں کوارڈنیٹر بنا ہوں میں نے بلا تفریق لوگوں کے مسائل کم کرنے کی کوشش کی ہے دیہی علاقوں میں لوگ ایک سو سال پرانی زندگی گزارنے پر مجبور تھے کئی میل دور کنوؤں سے پانی نکال کر کندوں پر لاتے تھے ہم نے سولر سسٹم کے ذریعے پانی پانی نکال کر انکے گھروں تک پہنچا دیا سو سال پرانی لالٹین سے گزارہ کرتے تھے ہم نے 12 ہزار سولر کٹ کے ذریعے انھیں بجلی دے کر انکے گھروں کو روشن کردیا ٹوٹی پوٹی سڑکوں کو پختہ کرکے آمد رفت کو آسان بنا دیا جن جن علاقوں تک بجلی پہنچ سکتی تھی ہم نے گرڈ سے بجلی پہنچا دیا متعدد شہری علاقوں میں کھمبے اور ٹرانسفارمر پہنچا دیا بلا تفریق مختلف محکموں میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دے دیا انشاء اللہ آٹھ فروری کو عوام نے اگر ہمیں خدمت کا موقع دیا تو چاغی عوام سے وعدہ ہے ضلع چاغی کو ایک ماڈل بنا دینگے دیگر اضلاع کے لیئے ایک مثال بن جائے گا اور سرحدی کاروباری لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرینگے انھوں نے مزید خطاب میں بتایا ماضی کے کامیاب امیدواروں نے ووٹ لینے کے بعد عوام کے ساتھ اپنا رابطہ منقطع رکھا انکا رابطہ صرف ووٹ لینے کے لئے پانچ سال بعد نظر آیا ہے اسی لیئے آج چاغی عوام ان سے سوال کررہی ہے اپنا کارکردگی ہمیں دکھا دو اب ان نمائندوں کو بھی سمجھ آگئی ہوگی کام کے بدلے ووٹ ملے گی انھوں نے کہا خان پینل میں دھڑا دھڑ لوگوں کی شمولیت اس بات کی خمیازہ ہے کہ عوام ماضی کے آزمائے ہوئے نمائندوں کو مسترد کرچکی ہیں میں وعدہ کرتا ہوں چاغی عوام سے انشاء اللہ آٹھ فروری کا سورج چاغی عوام کے لیئے تبدیلی، ترقی اور خوشحالی کا سورج لیکر طلوع ہوگا ہم اپنے عوام کو کسی صورت مایوس ہونے نہیں دینگے دالبندین میں مختلف قبائلی عمائدین کی گرینڈ شمولیتی پروگرامز میں قبائلی عمائدین نے اپنے ہم خیال دوستوں اور برادری کے ساتھ بڑی تعداد میں خان پینل میں شمولیت کا اعلان کردیا اور اس عزم کا اعادہ کردیا کہ ہم خان پینل کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کرینگے ماضی کے نمائندوں کے ساتھ 35 سال گزارہ مگر پسماندگی کے سوا ہمیں کچھ نہیں ملا اب امید ہے میر اعجاز خان سنجرانی چاغی عوام کو مایوس ہونے نہیں دیگا۔
آج مجھے خوشی ہوئی چاغی کے عوام ووٹ مانگنے والوں سے انکی کارکردگی پر سوال کررہے ہیں، میر اعجاز خان سنجرانی

ٹیگز:
میر اعجاز خان سنجرانی
