لاہور(ڈیلی گرین گوادر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے سو سال مکمل ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں سابقہ ممبر پارلیمنٹ،رکن اسلامی نظریاتی کونسل اور حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کو ان کی اعلٰی کارکردگی اور گراں قدر خدمات پر اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے خصوصی مبارکباد پیش کی ۔
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے سو سال مکمل ہونے پر سمیحہ راحیل قاضی کو ان کی اعلیٰ کارکردگی پر اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا

ٹیگز:
سمیحہ راحیل قاضی
