قلعہ عبداللہ(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی، عوام کو ورغلانے کے بجائے عملی کام پر یقین رکھتی ہے، پشتونوں کو مختلف ناموں پر بار بار دھوکہ دیا گیا۔ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء انجینئر زمرک خان اچکزئی، محیب اللہ کاکڑ، صاحب جان لالا، ملک عثمان اچکزئی اور دیگر کا حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں مختلف مقامات پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر خزانہ اور حلقہ پی بی 50 کے امیدوار انجینئر زمرک خان اچکزئی، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 266 کے امیدوار ملک محیب اللہ کاکڑ، مرکزی رہنما صاحب جان لالا، مرکزی نائب صدر ملک عثمان اچکزئی، ضلعی صدر خان محمد کاکڑ، ڈاکٹر اکبر کاکڑ، لالا خان مسے زئی، سعداللہ خپلواک، ولی محمد، اسحاق خان، صدام خان اور دیگر مقررین نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پشتونوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہینگے، اے این پی پشتونوں کے حقوق اور ان کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی پارٹی پشتونوں کے حقوق کی محافظ پارٹی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام عبدالرحمن زئی گلستان میں مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح اور نورک سلیمانخیل گلستان میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نیکہا کہ پشتون عوام کے حقوق کا دفاع اور تحفظ اے این پی کا مشن ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے حالانکہ اس کے لئے بیشمار قربانیاں دی گئی ہے اور آئندہ بھی اس سے دریغ نہیں کریں گے یہ ریکارڈ پر ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے تین ارکان پر دو ڈویژن بنائے اور قلعہ عبداللہ کو دو اضلاع میں تقسیم کیا جبکہ درجن بھر وزارتیں رکھنے والے ایک ضلع بھی نہیں بنا سکے یہاں پشتونوں کو بار بار ورغلایا گیا اور انہیں اسلام و قوم پرستی کے نام پر دھوکہ دیا گیا اب لوگ باشعور ہوچکے ہیں وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئینگے انشااللہ حلقے کے عوام عوامی نیشنل پارٹی کے خدمات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس سے 8 فروری کو الیکشن میں سرخرو کرینگے اور کھوٹے سکوں کو یکسر مسترد کرینگے انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ نفرت اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھے اور نفرت پھیلانے والوں سے دور رہے مسترد عناصر ایک بار پھر قومیت اور تعصب کو فروغ دینے کی ناکام کوششیں کررہی ہے عوامی نیشنل پارٹی ان تمام سازشوں کو ناکام بنائے گے۔
اے این پی پشتونوں کے حقوق اور ان کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی، زمرک خان اچکزئی

ٹیگز:
زمرک خان اچکزئی
