کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جماعت اسلامی کے حلقہ این اے 264 سے امیدوار زاہد اختر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں الیکشن کے دوران پرانی روایت کو دہرایا جا رہا ہے جماعت اسلامی نئے جبکہ دیگر جماعتیں پرانے منشور پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بلوچستان نے سب سے زیادہ امیدوار فائنل کئے ہیں عوام نے ووٹ کا درست استعمال نہیں کیا تو پانچ سال پھر بھگتنے پڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو ان کے ووٹ کا درست استعمال کرنے دیا جائے عوام کے مفادات کا سودا کسی بھی صورت نہیں کرنے دیں گے۔
بلوچستان میں الیکشن کے دوران پرانی روایت کو دہرایا جا رہا ہے، زاہد اختر

ٹیگز:
زاہد اختر
