کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 44سے نامزدامیدوارحاجی میر نوراللہ لہڑی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی عوام کے امنگوں کی ترجمان ہے مسلم لیگ (ن) الیکشن کے لئے میدان عمل میں آچکی ہے اور ملک کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے میاں محمدنوازشریف نے 2016ء میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا انشااللہ اب بھی نوازشریف ہی اقتدار میں آکر عوام کو مسائل کے چنگل سے نجات دلوائیں گے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو اسحاق آباد شائستہ ٹاون سے حاجی نعیم خلجی،عطاء اللہ محمدشہی، عبدالستار بادینی،عبدالجمیل،سلام بادینی،طارق بادینی،عامر بادینی،رحمت اللہ محمدشہی،مہراللہ محمدشہی، صدام محمدشہی، گہرام محمدشہی،طارق محمدشہی،بشیر احمد سمالانی، جہانگیر جتک،زبیر کھوکر، محمد عثمان محمدشہی،حبیب اللہ بالاچ زئی، نظر محمد بالاچ زئی،حاجی در محمد خلجی،سعید احمد جتوئی، محمد یسین سومرو، عبدالکریم جتوئی،عبدالجبار خلجی،صلاح دین خلجی،محمد آصف بالاچ زئی، محمد رسول خلجی،بدل مہمند،محمد انور مشوانی، محمد رحیم خلجی،نادر خان بالاچ زئی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر وفد نے انتخابات کے دوران مسلم لیگ(ن) کے امیدوارحاجی میرنوراللہ لہڑی کو اپنی جانب سے تعاون کا یقین دلایا۔ حاجی میرنوراللہ لہڑی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کی ہے پارٹی بھی برسراقتدار آئی ملک بھر میں ترقیاتی کام کروائے۔انہوں نے کہا کہ گوادرسی پورٹ منصوبہ بھی مسلم لیگ(ن) کا عوام کیلئے تحفہ ہے گوادر پورٹ کی تکمیل سے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے گے۔انہوں نے کہا کہ سابق دور میں اقتدارمیں رہنے والی جماعتوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی کوئٹہ شہر کھنڈرات کا منظرپیش کررہا ہے کوئٹہ کی ترقی کیلئے آنے والے اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نظر ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ عوام 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں ایسے نمائندوں کو مستردکردیں جنہوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی اور مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کے انتخابی نشان”شیر“ پر ٹھپہ لگاکر انہیں کامیاب بنائیں انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) عوام کو مایوس نہیں کریگی۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی عوام کے امنگوں کی ترجمان ہے، حاجی نوراللہ لہڑی

ٹیگز:
حاجی نوراللہ لہڑی
