کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سابق ترجمان و کوآرڈینیٹر وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن آف پاکستان، سینیٹ کی قردارداد کی روشنی میں الیکشن شیڈول پر نظر ثانی کرے اور کچھ عرصے کے لئے انتخابات ملتوی کئے جائیں اس وقت ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان سمیت خیبر پختونخواہ میں امن امان سمیت سخت موسمی صورتحال کا سامنا ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بھی باجوڑ میں پولیو ٹیم کو سیکورٹی فراہم کرنے والے سیکورٹی فورسز کے کانوائے کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا بلوچستان میں بھی امن و امان سمیت موسمی صورتحال کا سامنا ہے جس کی وجہ سے پولنگ والے دن ٹرن آؤٹ نہایت کم ہونے کا خدشہ ہے اگر الیکشن والے دن ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے تو الیکشن کی شفافیت پر سوالات اٹھے گے جبکہ مخالفین کو بھی بہانہ مل جائیں گا کہ الیکشن ٹرن آوٹ کم تھا لہٰذا سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن معروضی اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کو چند ماہ کے لئے ملتوی کردے، چند ماہ بعد بہترین موسمی حالات اور امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتخابات کا انعقاد کیا جائے جس میں پاکستان کی عوام اپنا حق رائے دہی کا بلا خوف و خطرہ استعمال کرے۔
سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن، سینیٹ کی قردارداد کی روشنی میں الیکشن شیڈول پر نظر ثانی کرے،بابر یوسفزئی

ٹیگز:
بابر یوسفزئی
