کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کو ملتوی کرنے کے لئے سینٹ میں ایک مخصوص گروہ کی قرارداد غیرمنطقی غیر آہینی اور بلاجواز ہیایک او کے ایوان میں صرف بارہ سینیٹرز نے جمعہ نماز کے وقفہ کے دوران عجلت میں چوری چھپکے قرارداد پاس کرکے قوم کے جذبات سے کھیلا ان کا یہ عمل نہ صرف ایوان بالا کے وقار کو مجروع کرتا ہے بلکہ جمہوریت کے لیئے بھی نیک شگون نہیں نیشنل پارٹی کا مطالبہ ہے کہ شفاف غیرجانبدارانہ اور بروقت انتخابات کو یقینی بنایا جائے ملک اس وقت شدید سیاسی و معاشی بحران سے دوچار ہے جس کا واحد حل جمہوریت کے استحکام بروقت صاف شفاف اورغیرجانبدارانہ انتخابات میں مضمر ہے الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے جس سے سینٹ قرارداد کا کوئی سروکار نہیں ہے۔
الیکشن ملتوی کرنے کی سینٹ قرارداد مٹھی بھر مخصوص گروہ کی ہے،نیشنل پارٹی

ٹیگز:
نیشنل پارٹی
