کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ضلعی مانیٹرنگ آفیسر اور مانیٹرنگ ٹیموں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کر تے ہوئے پی بی 38 اور 43 میں لگے غیر قانونی بینرز اور پوسٹرز اتار دئیے۔ جمعرات کو ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کوئٹہ کی ہدایت پر ضلعی مانیٹرنگ آفیسر اور مانیٹرنگ ٹیموں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پرکارروائی کر تے ہوئے پی بی 38 اور 43 کی مختلف شاہراہوں اور عمارتوں پر لگے پینافلیکس اتار دئیے۔ ڈی ایم او کوئٹہ نے کہاکہ سیاسی جماعتیں اور امیدوار الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں سرکاری عمارتوں اور املاک پر انتخابی مواد نصب کرنے سے گریز کیا جائے۔
کوئٹہ،مانیٹرنگ ٹیموں کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی، غیر قانونی بینرز اور پوسٹرز اتار دئیے

ٹیگز:
مانیٹرنگ ٹیموں
