پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور چتکان میں بی این پی عوامی کے تحت عظیم الشان گرینڈ شمولیتی جلسہ سابق آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اور ساسولی قبیلہ کے معتبر شخصیت حاجی خدارحیم ساسولی مسلم لیگ کے سابق صدر میر لعل محمد ساسولی حاجی خدانظر ساسولی محمد نواز ساسولی حاجی امان اللہ ساسولی حاجی محمد اسلم ساسولی حق دو تحریک کے ترجمان میر منیراحمد سنجرانی نیشنل پارٹی جاوید گچکی یونٹ کے سربراہ جاوید گچکی عبدالغفور صابر علی اعجازاحمد نیشنل پارٹی سب تحصیل کلگ سے محمد آصف بلوچ عبدالسمید محمد عارف عبدالمالک باپ پارٹی غریب آباد کے سرکردہ ارکین دادجان محمد خالد شاکر علی نیشنل پارٹی سنگے قلات کے شیرجان حبیب اللہ عبدالرحمن رحیم جان اسماعیل سورچیل سے میر حاجی صال جان پیلکو سے محمد حسین قادربخش چتکان غریب آباد سے سابق پولیس افیسر کریم داد بلوچ کی میر حاجی خدارحیم ساسولی کی سربراہی میں چتکان اور دیگر علاقوں سے اپنے 2000/دو ہزار افراد کے ہمراہ جن میں سرکردہ سیاسی سماجی وقبائلی شخصیات شامل ہیں انہوں نے باقاعدہ بی این پی میں شمولیت اختیار کرلی گرینڈ شمولیتی جلسہ سے بی این پی عوامی کے حلقہ این اے 258 کے نامزد امیدوار نوراحمد بلوچ مئیر میونسپل کارپوریشن شکیل احمد قمبرانی ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ بی این پی عوامی کے مرکزی کمیٹی کے ارکین حاجی محمد اکبر نثاراحمد کامریڈ عبدالمجید بلوچ سینئر رہنما حاجی محمد یٰسین زہری زاکر شاہ عمرجان کشانی میر خدارحیم ساسولی منیراحمد سنجرانی میر لعل محمد ساسولی اور دیگر نے بھی خطاب کیا تلاوت کلام پاک کی سعادات حافظ محمد عوض نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سکریٹری کی زمہ داری عطا مہر وزیر ستار کے سپرد تھا جلسہ کے انتظامات انوانسمنٹ کمیٹی کے نعیم آفتاب حاجی منیراحمد وسیم اشرف نے سھنبالے تھے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے گرینڈ شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ پنجگور میں ان لوگوں کے ساتھ ہے جو سیاسی فکر اور عوامی خدمت کے جزبے سے عاری ہیں 2013 سے لیکر 2018 تک یہ بلوچستان پر حکمران تھے تمام اختیارات اور وسائل پر بھی انکا مکمل کنٹرول تھا مگر پنجگور میں یہ ایسا کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکے جس سے پنجگور کے عوام کو ایک فیصد بھی فائدہ ملا ہو البتہ یہ گٹر نالی اور ندیوں میں روڑ بنانے کے نام پر اپنی تجوریاں بھرتے رہے انکے دور کا ایک بھی کام پنجگور کی زمین پر موجود نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جب زمین پرانکی کارکردگی ہی نہیں ہے تو کس بات پر یہ عوام میں جاکر ووٹ مانگ رہے ہیں پہلے یہ تو بتا دیں کہ 400 کروڑ روپے جو انکو عوامی فلاح وبہبود کے نام پر دی گئیں تھیں کہاں پر جاکر خرچ کیئے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ ہم جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں بی این پی عوامی ایک ویڑن اور فکر کے ساتھ بلوچ عوام کی خدمت کررہی ہے آج اگر پنجگور کے چھپے چھپے میں تعلیمی ادارے روڑ یونیورسٹی لاء کالج زرعی کالج بی ار سی پولی ٹیکنیک کالج جیسے بڑے علمی اداروں کا جھال بچھا ہوا ظاہر ہے کہ یہ سب ایک سوچ کا مظہر ہیں جن سے ہم اپنی نسل کو ایک خوشحال راستے اور مستقبل کی صمانت دے سکیں گے بی این پی عوامی پنجگور کو علم کا گیٹ وے بنانا چاہتی ہے انجنئیرنگ کالج میڈیکل کالج میرے انتخابی مں شور کا اہم جز ہے اسی طرح پنجگور کے کوچہ جات میں ان تمام زمینداروں کو جنکے پاس 20 ایکڑ زمین ہوگی انکو سولر انرجی سسٹم دیا جائے گا اور گاؤں گاوں میں بجلی کی سہولت پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی نے ہمیشہ عوام کو اصل طاقت کا سرچشمہ تصور کیا ہے عوام کے ووٹ کے تقدس کا خیال رکھنا ملک کے تمام طاقتور حلقوں کی زمہ داری ہے اور عوام کو یہ حق دیا جائے کہ وہ اپنے ووٹ کے زریعے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں انہوں نے کہا کہ ووٹ عوام دے اور چور دروازے سے کوئی پیراشوٹر آکر ان پر مسلط ہوجائے یہ کسی کے لیے قابل قبول نہیں ہوگا عوام اپنے ووٹ کا احترام ہر صورت میں کرائے گا اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ اب اسکی باری ہے اور وہ غیر جمہوری طریقے سے آکر عوام پر حکمرانی کرے گا یہ بات اپنے زہن سے نکال دے فیصلہ عوام کرے گا کہ وہ کس کو منتخب کرکے اسمبلیوں میں بھیجے گا میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا یہ کہنا کہ وہ بلوچستان کی نمائندگی کررہا ہے یہ ایک فریب ہے نیشنل پارٹی جب بھی چور دروازے سے اقتدار میں ایا بلوچستان کے عوام کی مشکلات اور پریشانیوں کو بڑھاوا دیا ہر طرف آہ وزاری کرپشن لوٹ مار کا بازار گرم تھا انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کے پانچ سال سب کے سامنے ہیں عوام نیشنل پارٹی اور ہمارے دور کا موزانہ کریں اگرانہوں نے ہم سے بہتر کام کیا ہے اور ان میں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کچھ کرنے کی اہلیت ہے تو عوام بے شک انکو سپورٹ کریں اگر انکا کھاتہ خالی ہے پھر انکو ووٹ دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے سابق سلیکٹڈ نمائندوں نے صرف زاتی تجوریاں بھریں ووٹ ایک قومی امانت ہے اسے چند بوری سیمنٹ بلاک اور ایک بور اور سولر کے لئے ضائع نہ کریں۔
ہمارا مقابلہ پنجگور میں ان لوگوں کے ساتھ ہے جو سیاسی فکر اور عوامی خدمت کے جزبے سے عاری ہیں، میر اسداللہ بلوچ

ٹیگز:
میر اسداللہ بلوچ
