کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ سلطنت کویت نے 1450 میگا واٹ کی صلاحیت رکھنے والے غازی بروتھا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں 30 فیصد شیئرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے واپڈا حصص کی منتقلی میں اہم کردار ادا کرے گا شیئرز کی فروخت کے ذریعے سے 80 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز حاصل ہونگے اس مد سے حاصل ہونے والی رقم کو دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر خرچ کیا جائے گا پاکستان دوست ممالک کی سرمایہ کاری کو میٹریلایز کرنے کے لئے غیر معمولی اقدامات اٹھائے تاکہ بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو کویت نے جو آفر دی ہے اسے حکومت پاکستان پریکٹیکل بنائے بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے خالی خولی بیانات کی بجائے حکومت کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہونگے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کویت کی سرکاری کویت انوسٹمنٹ اتھارٹی کی ذیلی کمپنی انرٹیک نے اس پراجیکٹ کے حصص کے حصول کیلئے دلچسپی لی. انرٹیک ہی غازی بروتھا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے قانونی اور تیکنیکی امور کا جائزہ لے گی پاکستان اور کویت نے 29 نومبر کو اربوں ڈالرز کی مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے تھے جن میں فوڈ سیکورٹی, زراعت, ہائیڈل پاور, واٹر سپلائی کے منصوبے شامل ہیں معدنی صنعت کے حوالے سے مایننگ فنڈ قائم کیا جائے گا. غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا حکومت پاکستان کی اولین ذمہ داری ہونی چاہئے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کار بلا خطر پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ ہوں اور انکا سرمایہ محفوظ ہو۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ زونز کا قیام عمل میں لایا جائے گا پاکستان کو دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے تین ارب ڈالرز کی ضرورت ہے اس مالی خلا کو پر کرنے پر اسلامی ترقیاتی بینک، سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے حبیب بینک اور ای وائی نے ممکنہ سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کو تیار کیا ہے،کویتی سرمایہ کاری پاکستان کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر اس وقت ہی راغب کیا جا سکتا ہے جب پورے ملک کی امن و امان کی صورتحال بالعموم ٹھیک ہو امن و امان کے قیام کے لئے دہشت گردوں کو کچلنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور کویت کے مابین شاندار پر اعتماد تعلقات موجود ہیں کویت کی پاکستان میں مختلف شعبوں میں گہری دلچسپی دراصل کویت کے شاہی خاندان کے پاکستان پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے پاکستان کے اقتصادی شعبوں میں کویت کی سرمایہ کاری پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے نہایت خوش آئند ہے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے پاکستان کے اعتماد میں نمایاں بہتری آئی ہے، پاکستان کے مجموعی طور پر حالیہ معاشی اشاریے امید افزاء ہیں، حکومت ملک بھر میں قیام امن اور ون ونڈو آپریشن کو مؤثر اور یقینی بنائے۔
حکومت ملک بھر میں قیام امن اور ون ونڈو آپریشن کو مؤثر اور یقینی بنائے، سینیٹر محمد عبدالقادر

ٹیگز:
سینیٹر محمد عبدالقادر
