گوادر (ڈیلی گرین گوادر) گوادر یونیورسٹی کا پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط.
سی پیک اسٹڈی سینٹر گوادر یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں گوادر یونیورسٹی نے کا پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔
اس موقع پر گوادر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، ڈاکٹر ندیم الحق وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس، ڈاکٹر دُر نایاب پرو وائس چانسلر پائڈ،رجسٹرار گوادر یونیورسٹی دولت خان، ڈاکٹر وقار ڈائریکٹر پائڈ اور دیگر اپنے اپنے اداروں کی جانب سے ایم او یو پر دستخط کرنے کے لیے موجود تھے۔
گوادر یونیورسٹی اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ آف اکنامکس کی قیادت نے مفاہمت نامے پر دستخط کرتے ہوئے یونیورسٹی اور صنعت کے روابط کو مضبوط بنانے کی اپنی شدید خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں اداروں نے گوادر یونیورسٹی کے طلباء کے لیے مشترکہ کانفرنسز، تحقیقی منصوبوں، فیکلٹی/سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرامز اور انٹرن شپ کے مواقع کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔

