لاہور (ڈیلی گرین گوادر) لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار کرکے عدالت پیش کر دیا۔ لاہور پولیس نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس جلانے کے مقدمے میں صنم جاوید ایک کو گرفتار کرکے سیشن عدالت لاہور میں پیش کردیا، ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

