قلات (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفورحیدری نے کہا ہے کہ شدید سردی اور سلیک سیزن کے ہوتے ہوئے بھی ہم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو قبول کرلیا کل سے ہم نے باقاعدہ الیکشن کمپین کا آغاز کردیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن شفاف اور منصفانہ انعقاد کیا جائے اگر انتخابات میں 2018 کی تاریخ دہرائی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لئے ہم نے ہرفورم پرآواز بلند کی ہے اور کہا ہیکہ لاپتہ افراد کو عدالتوں پیش کیا جائے جمعیت علماء اسلام نے پہلے بھی قلات مستونگ سوراب میں کام کیئے ہیں اؤر آئیندہ بھی خدمت کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ قلات مستونگ سوراب کی نشست این اے 261 پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نہوں نے کہا کہ امید ہے کہ 2018 کی تاریخ دہرائی نہیں جائے گی اگر انتخابات شفاف نہیں ہوئے تو سخت رد عمل دینگے انہوں نے کہاکہ شدید سردی اور سلیک سیزن کے باوجود ہم نے الیکشن کمیشن کی فیصلہ قبول کرکے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے انہوں نے کہا کہ مختلف دیہاتوں میں بجلی جبکہ شہر میں میں نے ہی گیس فراہم کرادیا انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ہم نے ہر فورم پر آواز اٹھایا اس موقع پر کارکنان کی سینکڑوں کی تعداد موجودتھی۔
بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لئے ہم نے ہرفورم پرآواز بلند کی ہے، مولانا عبد الغفورحیدری

ٹیگز:
مولانا عبد الغفور
