کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ 8فروری کو ہو نے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزد گی جمع کر وانے کاوقت ختم ہو گیا ہے، کاغذات نامزد گی جمع کر وانے کے آخری دن 160فارم جمع کروائے گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزد گی کروانے کی تاریخ بڑھا نے سے عوام کوفائد پہنچا ہے بلو چستان سے قومی اسمبلی کے لئے16اور صوبائی اسمبلی کے لئے 51نشستوں پر آروز کا م کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8فرور ی کو ہو نے والے عام انتخابات کے لئے پو لنگ آفسران کی تربیت آج سے شروع ہو رہی ہے، بلو چستان میں سیکورٹی صورتحال دیگر صوبوں سے مختلف ہے چیف سیکر ٹری بلو چستان اور آئی جی پو لیس بلو چستان سے سیکورٹی کے حوالے ملاقاتیں کر چکا ہے سیکورٹی جیسے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جارہا ہے،پو لینگ اسٹیشن کے لئے تین کٹیگری بنائی ہے پو لیس نفری بھی ہماری ضروت سے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں عام انتخابات 2024 کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں پلینگ لیول فیلڈ مل رہی ہے اور الیکشن کمیشن ہر صورت میں فری صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنائے گی۔
8 فروری کو ہو نے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزد گی جمع کر وانے کاوقت ختم ہو گیا ہے، اعجاز انور چوہان

ٹیگز:
اعجاز انور چوہان
