کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) عدالت عالیہ بلوچستان نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (بی پی ایس- 20)کے تحری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے زبانی امتحان کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ شیڈول کے مطابق مختص کوٹہ برائے جوڈیشل افیسران/ لا افیسران کے کامیاب امیدواروں کے زبانی امتحان 26 دسمبر بروز منگل دن 10 بجے عدالت عالیہ بلوچستان واقع حالی روڈ میں لیے جائیں گے جبکہ وکیلوں کے لیے مختص کوٹہ کے کامیاب امیدواروں کے زبانی امتحان 27 دسمبر بروز بدھ دن 10 بجے لیے جائیں گے۔ تمام کامیاب امیدواروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ زبانی امتحان کے دن اصلی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور دیگر تعلیمی اسناد کے ساتھ آ جائیں۔
عدالت عالیہ کا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے زبانی امتحان کے شیڈول کا اعلان

ٹیگز:
عدالت عالیہ
