کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے ریٹرننگ آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔ خواتین کی قومی اسمبلی کی 4، صوبائی اسمبلی کی 11 اور اقلیتوں کی صوبائی اسمبلی کی 3 مخصوص نشستوں کیلئے ریٹرننگ آفیسر/صوبائی الیکشن کمشنر کے پاس شیڈول کے مطابق سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی ترجیئی لسٹ 22 دسمبر 2024 تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ تمام امیدوار ریٹرننگ افیسر/ صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر بمقام برگنزا ویلا زرغون روڈ کوئٹہ میں 20 تا 22 دسمبر 2023 تک کاغزات نامذدگی جمع کروائیں۔
22 دسمبر 2023 مخصوص نشستوں کیلئے ترجیئی لسٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان

