کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی کا پی ٹی وی بولان پر ہزارگی زبان کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب پی ٹی وی بولان پہلے ہی بلوچی، پشتو اور براہوی زبانوں میں پروگرام پیش کر رہا ہے- پی ٹی وی بولان پر آج سے ہزارگی زبان میں نشریات کا آغاز کیا جا رہا ہے جو ہزارہ برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا-پی ٹی وی بولان کی نشریات کیبل اور سیٹلائٹ پر پہلے سے موجود ہیں اب پی ٹی وی بولان کی نشریات عام انٹینا کے ذریعے بھی دیکھی جا سکیں گی وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے اس اقدام کی حوصلہ افزائی کی- اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نگران وزیرِ اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نگران وزیر داخلہ زبیر جمالی سمیت دیگر اعلی حکام بھی شریک تھے مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ ہم نے رواں ماہ کے دوران پی ٹی وی ملتان کی نشریات کا دورانیہ بڑھا کر 24 گھنٹے کیا- پی ٹی وی بولان کی ٹیرسٹیریل نشریات سے دور دراز کے علاقے کے لوگ مستفید ہو سکیں گے-دور دراز علاقوں کے عوام سولر اور انٹینا کے ذریعے پی ٹی وی بولان کی نشریات دیکھ سکیں گے-ہم نے ری براڈ کاسٹ سینٹرز کے ٹرانسمیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے- پہلے 22 ری براڈ کاسٹ سینٹرز کام کر رہے تھے کان میترزئی ری براڈ کاسٹ سینٹر کے اضافہ سے ان کی تعداد اب 23 ہو گئی ہے-یہ ری براڈ کاسٹ سینٹرز لوگوں تک پی ٹی وی کی نشریات پہنچا رہے ہیں – ہمارا مقصد پی ٹی وی بولان پر علاقائی زبانوں کی برابر نمائندگی یقینی بنانا ہے
ہمارا مقصد پی ٹی وی بولان پر علاقائی زبانوں کی برابر نمائندگی یقینی بنانا ہے،مرتضی سولنگی

ٹیگز:
مرتضی سولنگی
