کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ(ن) کی صوبائی رہنما ء فاطمہ خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں کلین سوئیپ کریگی پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں بلوچستان کے عوام مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں،2018ء کے انتخابات میں ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کو عوام پر مسلط کرنے والے ملکی تباہی میں برابر کے شریک ہیں،تحریک انصاف کی بنیادہی جھوٹ فریب مکاری ہے، اس جماعت نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی چلائی اور اناڑی نے اس ملک کا بھی بیڑا غرق کردیا،تبدیلی سرکاری نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا،جھوٹ فریب اور منافقت سے وقتی فائدہ تو ہوامگر اس سے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔یہ بات انہوں نے منگل کو بروری روڈپرخواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔فاطمہ خان نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) ہی وہ واحدسیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں بلوچستان،خیبر پختونخوا،سندھ،پنجاب سمیت گلگت بلتستان میں مضبوط ہیں اور عوام 8فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کوووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے اورانشاء اللہ مسلم لیگ(ن) برسراقتدارآکر روکے ہوئے ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کریگی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایااور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا تھامسلم لیگ(ن) کے صدرمیاں شہباز شریف نے سخت فیصلے کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایااور ملک کو ایک مرتبہ پھر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیاہے۔فاطمہ خان نے کہاکہ خواتین 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں گھروں سے نکل کر پولنگ اسٹیشنوں میں جاکرمسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کوووٹ دیکر کامیاب بنائیں انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) عوام کومایوس نہیں کریگی۔
مسلم لیگ(ن)عام انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں کلین سوئپ کریگی،فاطمہ خان

ٹیگز:
فاطمہ خان
