کوئٹہ چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت صوبے بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں یوم پاکستان کی تقریبات کو نئی روح کے ساتھ منانے کی تیاریوں کو اجاگر کیا گیا۔ اجلاس میں ایس ایم بی آر قمر مسعود، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بلال احمد جمالی، کمشنر کوئٹہ اسفندیار کاکڑ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی اور تمام ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “یوم پاکستان” اس دن کو قومی جوش و جذبے اور محب وطن جذبے کے ساتھ منانے کے وسیع انتظامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “یوم پاکستان” پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔ اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی- چیف سیکرٹری نے تمام کمشنروں اور ڈپٹی کمشنرز کو 23 مارچ کو شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کی روک تھام کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے دیے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنا یا جائے۔ علاؤہ ازیں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ عصر حاضر میں میڈیا کا کردار کسی بھی معاشرے میں اہمیت کا حامل ہے اور عوام تک معلومات پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے انہوں نے محکمہ تعلقات عامہ، پی ٹی وی اور ریڈیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن سہیل الرحمن بلوچ، جنرل منیجر پی ٹی وی کوئٹہ محمدایوب بابئی، سٹیشن ڈائریکٹر منظور کامران موجود تھے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ متعلقہ محکمے صوبائی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو اگاہ کیا جائے تاکہ عوام حکومت کی جانب سے سہولیات سے بہرہ مند ہو سکیں اور حکومت کا مثبت امیج عوام کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا صوبائی حکومت کی ترقیاتی منصوبوں کی کوریج کریں۔
چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت صوبے بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

ٹیگز:
چیف
