کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے بلوچستان عوا می پارٹی کے پلیٹ فارم سے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 17سے بی اے پی کا امیدوار ہوں،یہ بات انہوں نے جعفر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ میر جان محمد جمالی نے کہا کہ ہم الیکشن کے ماحول میں جارہے ہیں صوبائی اسمبلی کی نشست پر بی اے پی کا امیدوار ہوں اور مہم شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کسی ایک جماعت کی اکثریت نہیں ہوگی صوبے میں مخلوط حکومت بنے گی اس وقت تک مسلم لیگ(ن) ہماری اتحادی جماعت ہے ان سے معاملات طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ خوش فہمی میں ہیں ہم میدان میں اتریں گے علاقے کو پرانے کھلاڑیوں کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔
حلقہ پی بی 17سے بی اے پی کا امیدوار ہوں، میر جان محمد خان جمالی

ٹیگز:
میر جان محمد خان جمالی
