کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب اور متوسط طبقات کی نمائندہ جماعت ہے پارٹی نے ہمیشہ پاکستان سے دہشت گردی غربت اور طبقاتی نظام کے خلاف مسلسل جدوجہد کرتی چلی آ رہی ہے،8 فروری کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی تاریخی کامیابی حاصل کر کے پاکستانی عوام کو غربت اور مہنگائی کی چکی سے نکالنے کے لئے عملی اقدامات کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھالاوان ہاؤس کراچی میں ملاقات کرنے والے قبائلی رہنماء سردار شہباز خان محمد حسنی ال پاکستان مزدا ٹرک ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین میر نواب خان مینگل حاجی محمد انور لہڑی میر سراج محمد حسنی شیراحمد سمالانی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور عوامی خدمات سے بہت متاثر ہیں اس کا واضح ثبوت بلدیاتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی اور 30 نومبر کو یوم تاسیس کے موقع پر کوئٹہ میں تاریخی جلسہ عام میں بلوچستان کے عوام کی بھرپور شرکت ہے ہمارا منشور ہے کہ مزدور کسان زمیندار خوشحال ہو پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں ائی ہے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کی ہے 8 فروری کو عوام کو چاہیے کہ وہ تیر کے نشان پر اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔
پاکستان پیپلز پارٹی غریب اور متوسط طبقات کی نمائندہ جماعت ہے،نواب ثناء اللہ خان زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ خان زہری
