ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار کے نواحی گاوں میں مسلح ملزمان کا راکٹ لانچروں سے حملہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات دیر سے پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود گوٹھ عبدالرشید جکھرانی پر نامعلوم مسلح ملزمان نے راکٹ لانچروں سے حملہ کیا، ملزمان نے گاوں پر پانچ سے زائد راکٹ لانچر فائر کئے اور اندھا دھند فائرنگ کی، فائر کئے گئے راکٹ لانچر قریبی گاوں عبدالکریم سمالانی میں گر کر دھماکے سے پھٹ گئے جسکے باعث قریبی گاوں کی ایک خاتون حسینہ بیبی زخمی ہوگئی، ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع پر تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے ایس ایچ او عبدالروف جمالی ٹیم اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی پولیس کے مطابق وقوعہ دیرینہ دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔
ڈیرہ اللہ یار، مسلح ملزمان کا راکٹ لانچروں سے حملہ،1 خاتون زخمی

ٹیگز:
راکٹ لانچروں
