کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیرقانون و پارلیمانی امور و پراسیکیوشن امان اللہ کنرانی نے بدھ کو نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس(ر)مقبول باقر سے وزیراعلی ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، اس موقع پر بین الصوبائی مسائل و اسکے حل سمیت مختلف قانونی امور پر تبادلہ خیال اور ان سے اہم امور پر رہنمائی حاصل کی۔ملاقات میں نگراں صوبائی وزیرامان اللہ کنرانی نے نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس مقبول باقر کی خدمات کو سراہا اور سندھ کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے شب وروز محنت و کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس(ر)مقبول باقر نے بلوچستان کے عوام کی مشکلات و مسائل میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے اسکے حل کے اقدامات کی صوبہ و وفاق کی مربوط کوششوں پر زور د یتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نگران حکومتوں کی توجہ و کاوشوں سے عوام کیلئے مناسب اقدام کئے جائیں گے۔
نگراں وزیراعلی سندھ سے نگراں صوبائی وزیرقانون و پارلیمانی امور امان اللہ کنرانی کی ملاقات

ٹیگز:
ملاقات
