کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)آل پارٹیز کانفرنس کے شرکا ء نے مطالبہ کیا ہے کہ جبری گمشدگیوں کے سلسلہ کو فوری طور پر بند اور تمام لاپتہ افراد کے بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنائی جائے اگر کسی پر کوئی الزام ہے اسکی گرفتاری کے بعد 24گھنٹہ کے اندر اندر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں پہلے سے لاپتہ کیے گئے بلوچوں کا فیک انکاونٹرز میں قتل کرنے کے سلسلہ کو بند کیا جائے جو لاپتہ افراد اس دنیا میں نہیں ہے ان کے خاندانوں کو آگاہ کیا جائے لاپتہ افراد کے مسئلہ کو ملک کے قوانین کے تحت حل کیا جائے پاکستان میں بسنے والے تمام محکوم اقوام کو آئین میں دیے گئے انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا یا جائے بلوچستان کامسئلہ سیاسی ہے اسے سیاسی طریقے سے حل کیا جائے اور بلوچستان میں طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے منظور پشتون کو باعزت طریقے سے رہا کیا جائے ان خیالات کا اظہار کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین میں نصر اللہ بلوچ ماماقدیر بلوچ سابق وفاقی وزیر اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ علی احمد لانگو قادر آغا احمد جان حمزہ کاکڑ محمد حسین مینگل ایڈوکیٹ نصیر بلوچ شبیر بلوچ شکور بلوچ بابل بلوچ شامل تھے آل پارٹیز کانفرنس میں خواتین اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی بڑی تعداد میں شریک تھی آل پارٹیز کانفرنس میں ذاکر مجید بلوچ کی والدہ رحیم الدین کی والدہ دین محمد مری کی والدہ نظر محمد کی والدہ غیاث الدین کی ہمشیرہ بھی شریک تھی آل پارٹیز کانفرنس کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں پہلے سے لاپتہ کیے گئے بلوچوں کا فیک انکاونٹرز میں قتل کرنے کے سلسلہ کو بندکیا جائے بلوچستان میں فیک انکاونٹرز میں لاپتہ افراد کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور ان واقعات کے حوالے سے جوڈیشنل کمیشن سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جناب جسٹس قاضی فایض عیسی اسکا نوٹس اور ان واقعات کی جوڈیشنل تحقیقات کرائے جائے اور ملوث اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے حکومت سے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے اور آئے روز سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسخ شدہ لاشوں کے سلسلہ کو بند کیا جائے تاکہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری لائی جائے۔
جبری گمشدگیوں کے سلسلہ کو فوری طور پر بند اور تمام لاپتہ افراد کے بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنائی جائے،آل پارٹیز کانفرنس

ٹیگز:
آل پارٹیز کانفرنس
