کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار اسٹریٹیجک شراکت داری روز بروز گہری ہوتی جا رہی ہے گوادر میں چین پاکستان دوستی ہسپتال اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کا پلانٹ شہر کے لوگوں لئے کسی نعمت مترکبہ سے کم نہیں سی پیک سے منسلک پراجیکٹس گوادر کی عوام کے لئے آسانیاں فراہم کر رہے ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہاکہ چین پاکستان دوستی ہسپتال اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ سمیت سی پیک منصوبوں سے گوادر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا گوادر میں کئی سالوں سے پینے کے پانی کا گھمبیرمسئلہ اس منصوبے سے حل ہو جائے گا پاکستان اور چین سدا بہار دوست اور آئرن فرینڈز ہیں ان کے درمیان پہاڑوں سے بلند اور شہد سے میٹھی دوستی ہے گوادر میں انٹرنیشنل سطح کا ائیر پورٹ فعال ہونے والا ہے گوادر میں تعلیمی اداروں خصوصاً میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کے قیام سے علاقے کے طلبا ء و طالبات کے لیے بے انتہا آسانیاں پیدا ہونے لگیں گی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے گوادر کے لوگ ترقی و خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہوں گے اسکو طاقت اور دہشتگردی سے نہیں بدلا جا سکتا سی پیک سے بلوچستان کی معاشی ترقی کی سمت درست ہو رہی ہے ترقی کے لئے درست سمت کا تعین ہونے کے بعد سفر میں ساتھ دیا جاتا، مزاحمت نہیں کی جاتی آئندہ چند سالوں میں پاکستان اور چین سمیت پورے خطے میں کھربوں ڈالرز کی تجارت ہوگی اس تجارت میں اپنی شراکت داری اسکا حصہ بننے کے لئے اور اس میں شمولیت کے لئے تیاری کرنا ہوگی۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ سولر پینل منصوبہ اور کوئٹہ میں ایمرجنسی سینٹر کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے گوادر پورٹ سی پیک کا کلیدی منصوبہ ہے سی پیک سے ملازمتوں کے 2 لاکھ 36 ہزار مواقع پیدا ہونگے گوادر کو بین الاقوامی معیار کا شہر اور معاشی حب بنانا ہماری اولین ترجیح ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کی گوادر پورٹ خطے کی سب سے بڑی پورٹ کے طور پر مانی جائے گی گوادر پورٹ سے قبل کراچی پورٹ پر بے تحاشا پریشر تھا لیکن گوادر پورٹ کے آپریشنل ہوتے ہی افغان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کی تجارت کا بوجھ گوادر پورٹ پر آ جائے گا گوادر پورٹ کی استعداد مستقبل کی تجارتی سرگرمیوں کا احاطہ کرنے کے لئے ٹھیک ہے۔
سی پیک سے ملازمتوں کے 2 لاکھ 36 ہزار مواقع پیدا ہونگے، سینیٹر محمد عبدالقادر

ٹیگز:
سینیٹر محمد عبدالقادر
