خضدار (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت 5.5 اورگہرائی 60 کلومیٹر زیر زمین تھی، زلزلے سے خضدار کے علاقے گڑھی جو کے کچے مکانات میں دڑار یں پڑگئیں،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے گڑھی جو میں پیر کی شام پانچ بجکر 19منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت 5.5،گہرائی 60 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 160کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے خضدار کے علاقے گڑھی جو کے کچے مکانات اور زمین میں دڑار یں پڑگئیں تاہم جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔
خضدار، نال، وڈھ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ٹیگز:
زلزلے کے جھٹکے
