لاہور (ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی نگران میڈیا سیل ماریہ ڈار نگران نشرواشاعت سیکرٹری اطلاعات وسطی پنجاب صفیہ ناصر ، ،نائب شازیہ محمود نگران حریم ادب عصمت اسامہ، ، اور دیگر ذمہ داران نے روزنامہ آواز کی سینئر صحافی سعدیہ مقبول کی اچانک موت پر شدید دکھ وافسوس اورغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک محنتی اور قابل صحافی تھیں جو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل تھیں ۔ یقنا ان کی وفات شعبہ صحافت کے لیے ایک بڑا نقصان ہے ان کی صحافتی خدمات کوہمیشہ یاد رکھاجاۓگاانہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی ۔
سعدیہ مقبول کی صحافتی خدمات کوہمیشہ یاد رکھاجاۓگا، ماریہ ڈار

ٹیگز:
ماریہ ڈار
