کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی سیکرٹریٹ شکایت سیل نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ کا نوٹس لیتے ہوئے کوئٹہ کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں حورین نامی بچی پر ٹیچر کے مبینہ تشدد کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، پیر کو سی ایم کمپلینٹ سیل کے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ بچوں پر جسمانی تشدد قابل تعزیز جرم ہے اور اس ضمن میں محکمہ تعلیم کی واضح ہدایات موجود ہیں رائج الوقت قوانین اور پالیسیز کا اطلاق یکساں طور پر تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوتا ہے جس کی پاسداری تمام اداروں کو کرنا ضروری ہے پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ انتظامی افسران کو معاملے کی شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
نجی تعلیمی ادارے میں بچی حورین پر استاد کی تشدد کے معاملے پر تحقیقات کا حکم

ٹیگز:
حورین
