کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بد امنی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں دراصل حکومت کا عوام کے لئے ایک اورتحفہ ہیں لنگر خانے بنانے والے اگر بے روزگاروں کونوکریاں دیتے تو آج دہشتگردی، چوری، ڈکیتی کی وارداتیں جڑ سے ختم ہو جاتیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستا ن بھر میں بد امنی کے واقعات بڑھ رہے ہیں ان وارداتوں میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع قابل افسوس اور حکومتی کارکردگی قابل مذمت ہے ملک میں حکومت کی رٹ عملی طور پر ختم ہوچکی ہے صرف ڈمی حکمران ہیں جو اقتدار کے مزے لوٹ کر ملک سے فرار ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت نے جتنی توجہ چیئر مین سینیٹ انتخاب میں کیمرے نصب کرنے اور دھاندلی کرنے میں لگائی اگر اسکی آدھی بھی امن وامان اور بے روزگاری کے خاتمے پر لگاتی تو شاید صورتحال بہتر ہو سکتی تھی لیکن حکومت کو عوام کے مسائل،جان ومال سے زیادہ اقتدار عزیز ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی جب بھی حکومت میں آئی اس نے عوامی مسائل بغیر کسی لالچ او ر اقتدار کی پراہ کئے حل کرنے کو ترجیح دی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام کے دلوں پر پیپلز پارٹی راج کرتی ہے اور کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ حکومت کی تمام نااہلیو ں کے خلاف فیصلہ کن اقدام ہوگا قوی امکان ہے کہ حکومت 26مارچ سے پہلے ہی راہ فرار اختیار کر لے گی
بلوچستا ن بھر میں بد امنی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، حاجی علی مدد جتک

ٹیگز:
بلوچستا ن
