سونمیانی وندر (ڈیلی گرین گوادر) کارکنان الیکشن 2024 کی تیاریاں بھرپور انداز سے جاری رکھیں تینوں نشستوں سے انشاء اللہ کامیابی حاصل کریں گے جام گروپ، نیشنل پارٹی، پیپلز پارٹی کا ہمارے خلاف متحد ہوجانا اس بات کی گواہی ہیکہ ہماری پوزیشن ان کے مقابلے میں مستحکم ہے۔ ان خیالات کااظہار سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے وندر میں معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ حب کے عوام جانتے ہیں کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے باقی بڑے بڑے دعوے کرنے والے کئی آئے اور گئے موسمی پرندوں کی طرح الیکشن میں نمودار ہونے والے موسم بدلتے ہی دوبارہ ہجرت کر جائیں گے۔ حب لسبیلہ کے عوام جانتے ہیں ہمارا ان سے ووٹ کا نہیں محبت کا رشتہ ہے خوشی اور غم کی گھڑی میں ساتھ ہوتے ہیں اور کوئی سیاسی تفریق نہیں رکھتے۔یہ وہ مراسم ہیں جو کوئی ختم نہیں کر سکتا کارکنان ایسے لوگوں پر توجہ کم کردیں یہ کچھ وقت کے لیے نمودار ہوئے ہیں جن کو لسبیلہ حب کے عوام جانتے ہیں لوگوں کے کام کیے جائیں۔علاوہ ازیں انہوں نے کھرکھیڑہ میں حاجی محمد ہاشم سور کے صاحبزادوں کی شادی میں شرکت کی۔
کارکنان الیکشن 2024 کی تیاریاں بھرپور انداز سے جاری رکھیں، محمد اسلم بھوتانی

ٹیگز:
محمد اسلم بھوتانی
